چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں عجائب گھروں کا خصوصی کردار ہے، چینی میڈ یا کی رپورٹ

image

بیجنگ ۔16مئی (اے پی پی):چین اور پاکستان کئی نسلوں سے دوست ہیں اور یہ دوستی لوگوں کے دلوں میں گہری جڑی ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں عجائب گھرو ں کا بھی خصوصی کردار ہے۔ جمعرات کو چینی میڈ یا کی رپورٹ کے مطا بق پاکستان کا نیشنل میوزیم، لاہور میوزیم، ٹیکسلا میوزیم، پشاور میوزیم، بہت سے چینی لوگوں کے لئے زبردست دلچسپی رکھنے والے مقامات ہیں۔

اسی پاکستانی دوستوں کے لیے چین کے فاربڈن سٹی میوزیم، نیشنل میوزیم اور ڈون ہوانگ میوزیم بھی چین پاکستان تبادلوں کی تاریخ کے بارے میں اہم مقامات ہیں۔ گزشتہ سال 15 مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ’’گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹیو‘‘ پیش کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمیں مشترکہ طور پر عالمی تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنا چاہیے، بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینا چاہیے، تہذیبوں کی وراثت اور اختراعات کی قدر کرنی چاہیے اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اسی دن بیجنگ میں فاربڈن سٹی میوزیم، گانسو میوزیم اور شن زن میوزیم میں’’گندھارا آرٹ ایگزیبیشن‘‘ کا باضابطہ آغاز کیا گیا تھا جس میں فاربڈن سٹی میوزیم اور پاکستان کے کئی بڑے عجائب گھروں کے ثقافتی آثار کے کل 203 سیٹس کی نمائش کی گئی۔

یہ ثقافتی آثار چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور فنی تبادلوں کی تاریخی کہانیاں سناتے ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان نسل در نسل دوستی کے جذبے کو محفوظ کرتے ہیں اور تہذیبوں کے تنوع کے ساتھ ایک ہم آہنگ دنیا کی تعمیر کے لیے ایک منفرد باب ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.