وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ریاض میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیما الیحیی ٰسے ملاقات

image

ریاض ۔28اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ریاض میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیما الیحیی ٰسے ملاقات کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے کثیر اسٹیک ہولڈر کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پاکستان اس سال کے آخر میں افتتاحی ڈی سی او-ڈبلیو ای ایف ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کی میزبانی کرے گا۔نائب وزیر اعظم و زیر خارجہ اسحا ق ڈار نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.