مادر وطن کے لیے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، شہدا کی قربانیاں ہماراعزم مضبوط کرتی ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر

image

راولپنڈی ۔13مئی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مادر وطن کے لیے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، شہدا کی قربانیاں ہماراعزم مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق وہ پیر کو جی ایچ کیو میں آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

آرمی چیف نے افسران اورجوانوں کو میڈلز، ستارہ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سےنواز ا ، شہدا کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.