حکومت آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیئے کوشاں ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا پاشا کے زیراہتمام تقریب سے خطاب

image

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کا ہر شعبے میں بڑا اہم کردار ہے، ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لئے کوشاں ہے، ملک میں ڈیجیٹل منتقلی کا عمل شروع ہے، وزیراعظم پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، آئی ٹی برآمدات کو 25 بلین ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے، ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج ) وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کیپٹن(ریٹائرڈ ) محمد محمود اور چیئرمین پاشا محمد زوہیب خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں ٹیک کمپنیوں کے سربراہان، ایس آئی ایس ایف کے حکام، سفراء، وزارت آئی ٹی و ذیلی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.