پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان نئے پروگرام کیلئے مذاکرات شروع

image

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان نئے پروگرام کیلئے مذاکرات پیر کو شروع ہوگئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس کا مقصد فنڈ کے ساتھ مزید رابطہ کاری کے ضمن میں بات چیت کا آغاز ہے ۔

اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ٹیم کا خیرمقدم کیا اور اسٹینڈ بائی معاہدہ (ایس بی اے) کی کامیاب تکمیل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو ایس بی اے پروگرام کے دوران کلی معیشت کے اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا اور اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور اس میں توسیع کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.