سعودی عرب کی غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت

image

ریاض۔24اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری سنگین جنگی جرائم کی مذمت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری سنگین جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے زوردیا کہ بین الاقوامی برادری اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرے۔غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی قبضے اور کئے جانے والے حملوں کورکوانے کے لئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر جوابدہی کے طریقہ کار کو فعال کریں اور غزہ میں کی جانے والی خون ریزی کا محاسبہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ پیر کو فلسطینی علاقے میں سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا تھا کہ ناصر ہسپتال میں 200 افراد کی اجتماعی قبر یں دریافت ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ غزہ کے ناصر اور الشفا ہسپتال میں اجتماعی قبروں کے حوالے رپورٹس کی عالمی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں جنہیں اسرائیلی حملے میں تباہ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.