اسرائیل کا رویہ پورے خطے کو غیر معمولی خطرات کی طرف گھسیٹ رہا ہے، مصر

image

بنجول۔5مئی (اے پی پی):مصر نے کہا ہے کہ خطے اور بحیرہ احمر میں موجودہ کشیدگی کی توسیع اس بات کا اچھا اشارہ ہے کہ امن کو مسترد کرنے والا اسرائیلی طرز عمل پورے خطے کو غیر معمولی خطرات میں گھسیٹ لے گا۔گیمبیا میں ہفتے کے روز منعقدہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ ان کا ملک غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور فلسطینی کاز کے لیے کی جانے والی مساعی پر “اسلامی تعاون تنظیم” کے کردار کو سراہتا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر ریاض سربراہی اجلاس کے دوران تشکیل دی جانے والی عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کی انتھک کوششوں کے ذریعے فلسطینی عوام کے خلاف غیر منصفانہ جارحیت کو روکنے کے لیے کوششوں کو مکمل کرنے اور کام کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ان محوروں میں سے ایک اہم ترین محور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے دباؤ ہے،

جس میں ایک خونریز جارحیت میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ غزہ میں 34000 سے زائد عام شہری، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں دیر پاامن کے حصول کے لیے مشرقی بیت المقدس اور چار جون 1967 ءکی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ دہرایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.