امریکا میں چینی زبان کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

image

نیویارک۔5مئی (اے پی پی):امریکا میں چینی زبان کی تعلیم سے متعلق 22ویں نیویارک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں امریکہ، چین، کینیڈا، سنگاپور اور دیگر ممالک اور خطوں کے شرکاء نے دنیا بھر میں چینی زبان کی تعلیم کے لیے اختراعات اور پائیدار طریقوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔شہنوا کے مطابق شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چین کی شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی میں سکول آف ہیومینٹیز کت ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر میں یونیورسٹیوںسکولوں، تعلیمی اداروں اور چینی اساتذہ کی مشترکہ کوششوں سے، ہم پائیدار ترقی حاصل کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی چینی تعلیم میں مسلسل پھل پھول سکتے ہیں۔

نیو یارک میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ایجوکیشن کونسلر یو یوگین نے امید ظاہر کی کہ نئے دور میں چینی زبان کی تعلیم تعاون کو مضبوط بنانے، تدریس کے معیار کو بہتر بنانے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوششوں کے ذریعے چین کی بہتر تفہیم میں مدد دے گی۔ واضح رہے کہ روا ں برس اس کانفرنس کی میزبانی امریکا میں چینی ثقافت پر توجہ دینے والی قدیم ترین غیر منافع بخش تنظیموں میں سے ایک چائنا انسٹی ٹیوٹ سمیت چائنیز لینگویج ٹیچرز ایسوسی ایشن آف گریٹر نیویارک اور شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.