اسرائیل نے غزہ کو غیر واضح علاقے میں تبدیل کر دیا ، انروا

image

اقوام متحدہ ۔18اپریل (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا ) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران غزہ کو ایک غیر متعین علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کے سامنے ایک تقریر میں مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایجنسی کی سرگرمیاں ختم کرنا چاہتا ہے۔ ایجنسی کی شمالی غزہ کی پٹی میں امداد بھیجنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

کمشنر جنرل نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک ایجنسی کے 178 ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں۔ 160 سے زیادہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متعدد ممالک اب بھی ایجنسی کو اپنی فنڈنگ معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایجنسی کے فنڈنگ روکنے سے مالی استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایجنسی کی سرگرمیاں معطل کرنے سے انسانی بحران مزید ہوجائے گا اور قحط میں تیزی آجائے گی۔ کمشنر جنرل نے سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ ایجنسی کے کردار کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.