ابوظہبی ، چینی صدر کی بیلیٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو بارے کتاب کی تقریب

image

بیجنگ۔30اپریل (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ کی دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو بار کتاب کے عربی ترجمہ کی تشہیر کے سلسلہ میں تقریب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چین اور یو اے ای میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔

چینی میڈیا گروپ کے مطابق ابوظہبی میں قائم عربی زبان کے مرکز کے ڈائریکٹر علی بن تمیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو اکیسویں صدی کے عظیم ترین اقدامات میں سے ایک ہے اور رواداری اور جیت جیت کے نتائج سے بھرپور اقدار کے فریم ورک کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو شاہراہ ریشم پر ایک “لائٹ ہاو ٔس” کے مترادف ہے جو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا ۔

یو اے ای ٹرینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیی ایٹو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ اہم ترین عالمی اقدامات میں سے ایک ہے۔ مذکورہ کتاب انتہائی نظریاتی اور عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی رابطے کے ایک اہم حصے کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات بیلٹ اینڈ روڈ انیشییب ایٹو کے چوراہے پر واقع ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.