غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا، سعودی عرب

image

ریاض ۔30اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس وقت جنگ بندی اور غزہ کے شہریوں کی مشکلات کا حل فراہم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ ایس پی اے کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاسسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی بھی انتہائی ضروری ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق اور حق خود ارادیت کے حوالے سے ان کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے حصول سے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ عرصے سے جاری جدوجہد کا خاتمہ ہوگا اور امن وسلامتی کے ذریعے تعاون و ترقی کے بہت سے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امریکا دوطرفہ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک پہنچنے کےلیے ایک راستہ درکار ہے۔ مکمل جنگ بندی کے بعد دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.