اسرائیل نے ایران کے حملے کا جواب دینے کا واضح فیصلہ کر لیاہے، ڈیوڈ کیمرون

image

تل ابیب ۔17اپریل (اے پی پی):برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل نے ایرانی ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جوابی کارروائی اس طرح سے کی جائے گی جس سے کشیدگی میں کم سے کم اضافہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ ایران کے خلاف مربوط پابندیاں دیکھنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے انہیں G7 کی طرف سے واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.