ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان

image

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی پنجاب، جنوبی/وسطی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔اس دوران سب سے زیا دہ بارش سیالکوٹ میں (سٹی 40، ایئرپورٹ 16)، نارووال 11، مری 8، جہلم 6، چکوال 4، گجرات، حافظ آباد، منگلا، جھنگ 2، راولپنڈی (چکلالہ)، اسلام آباد (ایئرپورٹ ایک)، پنجگور 24، قلات 16، گڑھی دوپٹہ 17، مظفر آباد (شہر 11، ایئرپورٹ 8)، کوٹلی 7، راولاکوٹ 4، کاکول 12، بالاکوٹ 9، چراٹ 8، دیر (بالائی 6، زیریں 2)، پٹن 6، چترال، کالام، مالم جبہ، میر خانی 5، پاراچنار 2، سیدو شریف، تخت بائی ایک، استور 12، گلگت 11، چلاس 10، بگروٹ 9، سکردو 4، گوپس 3 اوربونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی میں درجہ حرارت41 چھور اور شہید بینظیر آباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.