لیورپول کے دفاعی کھلاڑی کونور بریڈلے ٹخنے کی انجری کا شکار

image

لیورپول۔16اپریل (اے پی پی):لیورپول کے دفاعی کھلاڑی کونر بریڈلے کے ٹخنے میں انجری کے باعث کھیل سے تین ہفتے دوری کے امکانات ہیں۔ 20 سالہ فٹ بالر گزشتہ روز پریمیئر لیگ میں کرسٹل پیلس کے خلاف دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے،

اس میچ میں لیورپول کو تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بریڈلے جمعرات کو ایٹلانٹا میں ہونے والے یورپا لیگ سمیت اپریل میں فلہم، ایورٹن اور ویسٹ ہیم کے خلاف میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کو شامل کرلیا گیا ہے جو گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے بعد کھیل میں واپس آئے ہیں۔

بریڈلے کی مئی میں واپسی کے امکانات ہیں جب لیورپول کے پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم، ایسٹن ولا اور وولوز سے مقابلے ہونےہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.