وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ، باہمی فائدے کے لیے متعدد شعبوں میں وسیع تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا

image

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے منگل کو وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا ۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران قیادت کی سطح پر ہونے والی اہم مفاہمت کا ذکر کیا ۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بلندی کو سراہتے ہوئےانہوں نے دوطرفہ اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ ڈار نے سعودی عرب کی دور اندیشی اور مستقبل کی قیادت میں غیر معمولی پیش رفت اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے متعدد شعبوں میں وسیع تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے زبردست مواقع اور اس سلسلے میں سی آئی ایف سی کے کردار پر روشنی ڈالی۔سعودی وزیر خارجہ نے ان کے اور وفد کے پرتپاک استقبال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ پیش رفت اور غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی اور وہاں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور دیا


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.