وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں مالدیپ کے سابق صدر محمدنشید سے ملاقات

image

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں مالدیپ کے سابق صدر اورکلائمٹ ورنیرایبل فنڈ کے سیکرٹری جنرل محمدنشید سے ملاقات کی۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں ان سے خطرات سے متعلق امورکاتفصیل سے جائزہ لیاگیا۔

ملاقات میں کوپ 28 کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈ کے قیام میں پاکستان کے کردارکوسراہاگیا۔ملاقات میں پاکستان اوردنیا کے دیگرممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیداہونے والے چیلنجوں اوران پرقابوپانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ وزیرخزانہ عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے موسم بہارکے سالانہ اجلاس کے موقع پران دنوں امریکہ کے دورہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں وزیرخزانہ نے پاک یوایس بزنس کونسل کے وفد سے بھی ملاقات کی اوران سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.