صبح 6 بجے کام پر جاتا تھا اور ۔۔ بابر اعظم نے زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھادیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے بہت مشکل حالات دیکھے ہیں، صبح بجے کام پر جاتا تھا ور فارغ وقت میں کرکٹ کا شوق پورا کرتا تھا۔

سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں بابر اعظم نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ایسے حالات بھی آئے جب وہ اپنے والد کی گھڑیوں کی دکان پرکام کرنے جاتے تھے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ صبح 6 بجےدکان پر جاتے اور وقفے کےدوران کرکٹ کھیلتے تھے ۔ جب پاکستان ٹیم میں پہلی بار نام آیا وہ زندگی کےجذبانی لمحات میں سے ایک تھا۔آج وہ جس مقام پرہیں اس میں سرفرازاحمد کا بڑا ہاتھ ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھاہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہوں،کبھی کبھی منفی چیزوں کو نظرانداز کرتاہوں،جو غلطیاں ہوتی ہیں اپنے قریبی اور مینٹورز سے بات کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ بطور پروفیشنل کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا،اسٹیو اسمتھ کی کور ڈرائیو سب سے بہترین ہے اوراے بی ڈی ویلیئر ان کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں، ان کا سب سے بڑا گول ورلڈکپ جیتنا ہے۔

ماسٹر بلاسٹر نے بتایاکہ فخرزمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا بلکہ دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے، جب کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے ان کی فیملیز کوہٹ کیا جاتاہےتو مشکل ہوتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.