آسٹریلیا سے شکست کے بعد حسن علی تماشائی پر کیوں غصہ ہوگئے، وائرل ویڈیو پر شائقین برہم

image

سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی تماشائی پر غصہ ہوگئے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ نے حسن علی پر تنقید شروع کردی۔

پاکستان 1995 سے اب تک آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے سے قاصر ہے جبکہ حالیہ سیریز میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا ۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ اور پرتھ ٹیسٹ میں میں بھی شکست دی تھی۔

سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد جب شائقین کرکٹ فاسٹ باؤلر حسن علی سے آٹوگراف لے رہے تھے تو اس دوران ایک تماشائی نے حسن علی پر کوئی فقرہ کس دیا ۔ ویڈیو میں سنا گیا کہ تماشائی کہتا ہے کہ حسن یہاں آؤ تمہیں کیچ پکڑنا سِکھاؤں۔

حسن علی تماشائی نے تماشائی کے جملے پر غصے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضرور، آجاؤ ادھر، یہاں آؤ، کون سکھائے گا مجھے کیسے کیچ پکڑنا ہے؟۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے حسن علی کو طویل عرصہ بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ کوئی اہم کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے جبکہ میلبرن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران تماشائیوں کو محظوظ ضرور کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حسن علی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ میں کچھ ہوتا نہیں ، سارا غصہ تماشائیوں پر نکالنے سے بہتر ہے کہ گھر جائیں اور کسی اور کو موقع دیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.