یہ تو ہر جگہ بدتمیز نکلے کیونکہ ۔۔ بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے شہری کو تھپڑ کیوں مار دیا؟

image

اپنے کھیل سے زیادہ منفی رویئے کی وجہ سے مشہور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن ورلڈکپ میں ٹائم آؤٹ تنازعہ کے بعد الیکشن کے دوران بھی اپنی بدتمیزی اور برے رویئے سے باز نہ رہ سکے اور ایک شہری کوتھپڑ مار کر نیا جھگڑا مول لے لیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بنگلادیشی کھلاڑی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے بلکہ اس سے قبل کھیل کے میدان میں بھی کئی بار اپنے غصے کے باعث تنازعات و پابندی کا شکار ہوچکے ہیں۔

 بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے سری لنکا کے بلے باز اینجیلو میتھیوس کو ”ٹائم آؤٹ “ کرنے کی اپیل کرکے پوری دنیا میں موجود کرکٹ شائقین کو شدید مایوس کیا تھا۔یہ واقعہ بین الاقوامی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں پہلا واقعہ تھا جب کسی بالر نے امپائر سے ” ٹائم آؤٹ “ کی اپیل کی تھی۔

گزشتہ دنوں شکیب الحسن نے عوامی لیگ کی جانب سے عام انتخابات میں ماگورا حلقے 1 سے انتخابات میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے جیت بھی گئے۔انتخابات سے قبل انہوں نے مختلف سیاسی جلسے جلوس میں شرکت کی۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے انتخابی مہم کے دوران اپنے سیاسی عزائم سے لوگوں کو آگاہ کیا، ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی مہم کے دوران جلسے جلوسوں میں کرکٹ کھیلتے بھی نظر آئے۔

گزشتہ روز پولنگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا تو مداحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، اس دوران مداحوں نے انہیں تصویر بنانے کے لیے گھیر لیا، جس پر شکیب الحسن آگ بگولہ ہوگئے اور تصویر بنوانے کی درخواست کرتے شہری کو تھپڑ مار دیا۔شکیب الحسن کے اس شرمناک رویئے پر کرکٹ شائقین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.