اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 5 جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

image

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) 250 اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) 250 کے زیر اہتمام اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 5 جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ یہ مردوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 48 واں جبکہ خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 39 واں ایڈیشن ہوگا۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی ٹینس اسٹار کلارا ٹاسن دفاعی چیمپئن ہیں۔

خواتین کا ایڈیشن 5 جنوری 2026 سے 11 جنوری 2026 تک کھیلا جائے گا، جبکہ مردوں کا ایونٹ 12 جنوری سے 17 جنوری 2026 تک کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US