لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ حادثے کا شکار، محمد علی احمد الحداد سمیت 5 افراد جاں بحق

image

لیبیا کے آرمی چیف جنرل محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے روانگی کے بعد حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد طیارے کا ملبہ انقرہ کے نواحی علاقے ہیمانہ ضلع سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترک م

یڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم نے آرمی چیف کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈاسالٹ فیلکن 50 طیارہ انقرہ کے ایسن بوغا ہوائی اڈے سے شام 8 بجکر 10 منٹ پر طرابلس کے لیے روانہ ہوا، تاہم 8 بجکر 52 منٹ پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ترک حکام کے مطابق پرواز کے کچھ ہی دیر بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی جس کے بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ بعد ازاں کئی گ

ھنٹوں کی سرچ آپریشن کے بعد طیارے کا ملبہ ہیمانہ کے قریب ایک پہاڑی علاقے سے ملا۔

لیبیا کے وزیراعظم کے بیان کے مطابق جنرل محمد علی احمد الحداد ترکیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس طرابلس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ طیارے میں لیبیا کی بری افواج کے کمانڈر، ملٹری مینوفیکچرنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر، چیف آف اسٹاف کے مشیر اور چیف آف اسٹاف آفس کے فوٹوگرافر بھی موجود تھے جو تمام حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

دورانِ دورہ لیبیا کے آرمی چیف نے ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گولر اور اپنے ہم منصب سلچک بائرکتاراوغلو سے ملاقاتیں کی تھیں اور ایک روز قبل ہی ترکیہ کی پارلیمنٹ نے لیبیا میں ترک فوجیوں کی تعیناتی میں مزید دو برس کی توسیع کی منظوری دی تھی۔

حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ ترک حکام کے مطابق واقعے کے بعد ایسن بوغا ہوائی اڈے کو عارضی طور پر پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US