آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی فیملی کو نسل پرستانہ تعصب کا سامنا

image

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی فیملی کو سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ اور مذہبی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی بیچ فائرنگ واقعے کے بعد پورے آسٹریلیا میں سوگ کا سماں تھا وہیں کچھ شدت پسندوں نے نسل پرستانہ حملے میں عثمان خواجہ کی بیٹیوں کو بھی نشانہ بنا دیا۔

عثمان خواجہ ان دنوں ایشیز سیریز کھیل رہے ہیں اور انہوں نے خود ان پیغامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن ان کی اہلیہ ریچل خواجہ نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے توہین آمیز اور نفرت انگیز پیغامات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی نفرت انگیزی ماضی میں بھی ہوتی رہی ہے لیکن حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیغامات نہ صرف تکلیف دہ بلکہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ مشکل اوقات میں اقلیتی کمیونٹیز کو کس طرح نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US