بارش میں بنائیں 3 مزیدار قسم کے پکوڑے نئے اور آسان طریقے سے اور موسم کا خوب لطف اٹھائیں

image

بارش کا موسم پکوڑوں کے بناء تو ادھورا سا لگتا ہے ہر گھر میں پکوڑے بن رہے ہوتے ہیں کوئی آلو کے تو کوئی پالک کے تو کوئی اپنی مرضی کے ذائقے کے۔۔۔۔۔تو چلیں آج ہم لا رہے ہیں آپ کے لئے چند مختلف قسم کے ایسے کرسپی پکوڑے جو کھانے میں ایسے ذائقے دار بنیں کہ مزہ ہی آجائے۔

آلو کے پکوڑے

آلو کے پکوڑوں کا دل تو کبھی بھی چاہ جاتا ہے اور بارش میں آلو کے پکوڑے نہ ہوں تو موسم کا مزہ ہی نہیں آتا تو چلیں آج بنائیں ہمارے ساتھ آپ بھی آلو کے مذیدار پکوڑے اور موسم کے مزے لیں: آلوؤں کو گول سلائسز میں کاٹ لیں اور نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔ ساتھ ہی ایک پیالے میں لال مرچ، کٹی لال مرچ، نمک، کالی رچ، بیسن، آدھی چمچ کورن فلاور ڈال کر اچھی طرح پانی کے ساتھ مکس کرکے پیسٹ بنالیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کرلیں اور ایک کپڑے کی مدد سے آلوؤں سے پانی کو نچوڑ کر پیسٹ میں ڈپ کرلیں پھر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں لیجیئے تیار ہیں آپ کے مذیدار آلو کے پکوڑے اور ہری چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

پالک کے پکوڑے

پالک کے پکوڑوں کا تو ذائقہ ہی الگ ہے ان کو بنانے کے لئے آپ پالک کو دھو کر باریک کاٹ لیں اور پھر بیسن، ایک چٹکی ہلدی، زیرہ، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال کر پانی سے مکس کرلیں اور آئل میں فرائی کرلیں لیجئیے پالک کے پکوڑے دسترخوان پر سجنے کے لئے تیار ہیں۔

شملہ مرچ کے پکوڑے

شملہ مرچ کو دھو کر بیچ میں سے دو حصے کرلیں ۔ ایک پیالی میں پسا ہوا انار دانہ، کالی مرچ پاؤڈر، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، اجوائن اور لیموں چھڑک کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو شملہ مرچ کے اندر اچھی طرح لگاکر بیسن میں ڈپ کرکے فرائی کرلیں۔ واہ واہ! تیار ہیں سپائسی شملہ مرچ کے پکوڑے۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Ke Pakode Banane Ka Tarika

Aloo Ke Pakode Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Ke Pakode Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.