یہ حسین شہزادی کس بزرگ سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟

یہ حسین شہزادی آخر کس بزرگ سے بہت جلد شادی کرنے جا رہی ہیں؟

تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈیانا کی 29 سالہ بھانجی 60 سالہ فیشن ٹائکون جو سماجی رہنما کٹی اسپینسر ہیں ان سے شادی کررہی ہیں۔

کٹی شہزادی ڈیانا کے بھائی اور شہزادی ولیم اور ہیری کی پہلی کزن کی بیٹی ہے۔

کٹی اسپینسر آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ، جنہیں عام طور پر ارل اسپینسر بھی کہا جاتا ہے، کی صاحبزادی ہیں۔

شہزادی ڈیانا کی 29 سالہ بھانجی 60 سالہ مائیکل لیوس، جنوبی افریقی کے کروڑ پتی سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

کٹی اسپینسر نے ماضی میں کہا تھا کہ ان کے جتنے بھی مرد حضرات سے تعلقات رہے وہ سبھی میچوئر اور اچھے انسان تھے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔



مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیوس کٹی جس سے شادی کر رہی یعنی مائیکل لیوس وہ کٹی کے اپنے والد سے پانچ سال بڑے ہیں۔

یاد رہے کہ لیوس کے پاس مالیت million 80 ملین ہے اور وہ کمپنی فورچینی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

مائیکل لیوس اور کٹی کے درمیان  گزشتہ سال سے تعلقات ہیں،منگنی سے قبل کٹی اسپینسر گزشتہ ماہ دسمبر میں جنوبی افریقہ روانہ ہوئی تھیں اور کرسمس کے موقع پر انہوں نے کیپ ٹاؤن سے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

مائیکل طلاق یافتہ ہے اور تین بچوں کے باپ ہیں جبکہ کٹی اسٹار مینجمنٹ کی ماڈل ہے اور یہ اس پیشے سے پانچ سال قبل جڑی تھی۔

واضح رہے کہ 1997 میں کٹی کے والدین کے درمیان میں علیحدیگی ہو گئی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی کیٹی دونوں جگہ اپنا وقت گزارتی تھی یعنی کبھی اپنی والد کے پاس تو کبھی اپنی والدہ کے پاس ان کے والد انگلینڈ میں جبکہ والدہ  جنوبی افریقہ میں رہتی ہیں۔

یاد رہے دنیا کی خوبسورت ترین عورت لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997 کو وفات ہوئی لیکن  22 سال بعد بھی دنیا ان کے شاہی انداز، طرز زندگی اور فیشن کے سحر میں گرفتار ہے۔

گزشتہ دو سال قبل 2018 میں فیشن لیبل ’آف وائٹ‘ کے موسم بہار / موسم گرما 2018 کی کلیکشن کو شہزادی ڈیانا کے بہت سے مشہور ملبوسات سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا تھا، جن میں سائیکلنگ شارٹس سے لے کر بلیزر کے ساتھ پیسٹل سوٹ اور پاور شولڈرز تک سب شامل تھے۔

YOU MAY ALSO LIKE :