نیوزی لینڈ وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت

image
وزیراعظم عمران خاں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے کرائسٹ چرچ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر فوری ایکشن کو سراہا جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کی جانب سے مثالی اظہاریکجہتی ،ہمدردی کے جذبہ کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خود بھی دہشتگردی کا شکار رہا ہے،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کےساتھ کھڑا ہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے واقعے کے بعد لئے گئےفوری اقدامات کےبارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا،اس موقع پر نیوزی لینڈ وزیراعظم نے حملے کے دوران نعیم راشد کی بہادری کی بھی تعریف کی۔

گفتگو کے اختتام پر وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی

News Source :Abbtakk

You May Also Like :
مزید