Add Poetry

یہاں چاہت کا ہے فقدان میں مرسکتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

اس کی غیروں سے ہے پہچان میں مر سکتی ہوں
یہاں چاہت کا ہے فقدان میں مرسکتی ہوں

مجھ کو رہتی تری دید کی خواہش اکثر
تیری خواہش میں مری جان میں مرسکتی ہوں

وصل امرت یہ پلا دو نہ مجھے ہونٹوں سے
مجھ پہ کر دو نہ یہ احسان میں مر سکتی ہوں

میں تری لزّتِ گفتا ر کے صدقے جاؤں
تم بھی توڑ و نہ مرا مان میں مر سکتی ہوں

اپنی قربت کی مجھے آج حرارت دے دو
گھر باہر ہے زِمستان میں مر سکتی ہوں

ساغرِ زیست مرے ہاتھ میں دے دو وشمہ
شہر کا شہر ہے ویران میں مرسکتی ہوں

Rate it:
Views: 275
29 Nov, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets