Add Poetry

یاد آتا ہے روز و شب کوئی

Poet: ناصرؔ کاظمی By: تنویر علی, Multan

یاد آتا ہے روز و شب کوئی
ہم سے روٹھا ہے بے سبب کوئی

لبِ جو چھاؤں میں درختوں کی
وہ ملاقات تھی عجب کوئی

جب تجھے پہلی بار دیکھا تھا
وہ بھی تھا موسمِ طرب کوئی

کچھ خبر لے کہ تیری محفل سے
دور بیٹھا ہے جاں بلب کوئی

نہ غمِ زندگی نہ دردِ فراق
دل میں یوں ہی سی ہے طلب کوئی

یاد آتی ہیں دور کی باتیں
پیار سے دیکھتا ہے جب کوئی

چوٹ کھا ئی ہے بارہا لیکن
آج تو درد ہے عجب کوئی

جن کوئی مِٹنا تھا مِٹ چکے ناصر
ان کو رسوا کرے نہ اب کوئی
 

Rate it:
Views: 645
16 Aug, 2022
More Nasir Kazmi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets