Add Poetry

ہوئے مذاکرات کو سال ہو گیا

Poet: اےبی شہزاد By: AB shahzad, Mailsi

ہوئے مذاکرات کو اک سال ہو گیا
یعنی تصورات کو اک سا ل ہو گیا

گزرے فراقِ ہجر میں دن رات دوستو
اب تک نہیں کی بات کو اک سال ہو گیا

وابستہ یادیں ہیں مری کیسے بھلاؤں گا
آئی حسیں تھی رات کو ایک سال ہوگیا

ان کا فسوں ہوا نہیں بے کار اب تلک
درویش کی صفات کو اک سال ہو گیا

ملنا ہے سال بعد ہوا ختم رابطہ
ترک تعلقات کو اک سال ہو گیا

شہزاد زیست میری خوشی سے گزری ہے
غم سے ملی نجات کو اک سال ہوگیا

Rate it:
Views: 118
17 Nov, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets