Add Poetry

ہم نے صحراؤں کے سینے سے نکالےہونگے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

دیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارے ہونگے
ہم نے صحراؤں کے سینے سے نکالےہونگے

وادیاں آئیں تو آرام سے سو جاتے ہیں
ایسے میں آس کا مل جائے کنارے ہونگے

چاہتے تھے کہ پھریں روئے زمیں پر ہر سو
بن گئے راہ میں غاروں کے نوالے ہونگے

تجھ سے چھٹنے پہ ترے دھیان کی آغوش ملی
کر گیا مجھ کو سمندر کے حوالے ہونگے

اے زمیں سوکھ رہے ہیں ترے پیاسے جنگل
کیا ہوئے ہیں تری آغوش کے پالے ہونگے

کس طرح درد کا طوفاں مرے سینے میں تھمے
کس طرح اپنی روانی کو سنبھالےہونگے

شاید اس طرح تری میری ملاقات رہے
تیری گلیوں میں میں پھرتا ہوںنظارے ہونگے

Rate it:
Views: 232
18 Mar, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets