Add Poetry

ہر شخص ستم گر دیکھا

Poet: Muhammad Shafiq Khan By: Muhammad Shafiq Khan, Karachi

شہرِ انصاف کا ہر شخص ستم گر دیکھا
جو ملا ہم سے اسی ہاتھ میں پتھر دیکھا

یہ بھی دیکھا تیرے یونٹوں پہ ہنسی تیر گئی
اور آنکھوں میں تیری غم کا سمندر دیکھا

میں اگر آبلہ پا تھا تو سبک گام نہ تھا
گرد محمل نے مجھے دوش ہوا پر دیکھا

چشم ساقی کا اشارہ تھا اُدھر ہاتھ بڑھا
پینے والے نے کہاں زہر کا ساغر دیکھا

کیا میرے جذبہ الفت کا یہ اعجاز نہیں
میں نے دیکھا تو مجھےاُس نے پلٹ کر دیکھا

میرے مٹنے کا سبب ہے تو یہی ہے شفیق
میرے اپنوں نے مجھے حرف مکرر دیکھا

Rate it:
Views: 697
28 Apr, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets