Add Poetry

گزر رہے ہیں شب و روز تم نہیں آتیں

Poet: Faiz Ahmad Faiz By: Faizan, Dera Ghazi Khan

گزر رہے ہیں شب و روز تم نہیں آتیں

ریاض زیست ہے آزردۂ بہار ابھی

مرے خیال کی دنیا ہے سوگوار ابھی

جو حسرتیں ترے غم کی کفیل ہیں پیاری

ابھی تلک مری تنہائیوں میں بستی ہیں

طویل راتیں ابھی تک طویل ہیں پیاری

اداس آنکھیں تری دید کو ترستی ہیں

بہار حسن پہ پابندیٔ جفا کب تک

یہ آزمائش صبر گریز پا کب تک

قسم تمہاری بہت غم اٹھا چکا ہوں میں

غلط تھا دعویٔ صبر و شکیب آ جاؤ

قرار خاطر بیتاب تھک گیا ہوں میں

Rate it:
Views: 2220
13 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets