Add Poetry

کیسے

Poet: Shama Ansari By: Shama, Gujranwala

دل کی بات زبان تک لاؤں کیسے
وہ ہے منچلا اُسے سمجھاؤں کیسے

جانے کون مسلط ہے حیات پہ اُسکی
میں اپنی زندگانی اُسے بناؤں کیسے

روز کہتی ہوں مٹادوں ہر تحریر اُسکی
مگر اپنی سوچ سے اُسے ہٹاؤں کیسے

سمجھ سے بالاتر ہوئی یہ خامشی اُسکی
وہ روٹھ گیا ہے تو اُسے مناؤں کیسے

بن گئی ہے کسی اور سے ہی پہچان اُسکی
اب اُس کے نام سے اُسے بلاؤں کیسے

Rate it:
Views: 590
31 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets