Add Poetry

کہاں گئے وہ دور

Poet: palak gopalganjvi By: Md.Imran nazir, GOPALGANJ,BIHAR

خیالوں میں میرے آتاتھا کوئی
دل کے جہاں کوسجاتا تھاکوئی

کبھی آکے وہ میری باہوں تلےمیں
اپنا نشیمن بناتا تھا کوئی

کبھی چلتےچلتے اسی رہگذر پر
ہنس کے مجھے بھی ہنساتا تھاکوئی

خفا ہوکے تجھ سےجدا ہوکے چلنا
وہ ہنس کر پھر تجھ سےراہوں میں ملنا

نہ دیکھے جس دن تجھے میری آنکھیں
نہ گلشن ہی بھائے نہ کلیوں کا کھلنا

وہ بستی ہوئی دل میں امّید تجھ سے
وہ بستا ہوا دل کا کاشانہ

وہ ملتی ہوئی تجھ سے محبّت کی خوشبو
وہ پاتا ہوا تجھ سے سارا زمانہ

تیری ہی راہوں میں دن کٹ رہے تھے
تیری ہی یادوں میں بستی تھی یادیں

ہنس پڑتی تھی قسمت میری زندگی سنگ
جو تو ذرا ہنس دے ذرا مسکرادے

کھلتی ہوئی تیری کلیوں سی صورت
کلیوں سے بھی نازک بڑی خوبصورت

چمکتی ہوئی تیری غزالی آنکھیں
دل مندر تھا توتھی اس کی مورت

وہ راہیں ہیں راہوں کی صورت نہیں ہے
وہ مندر ہے مندر کی مورت نہیں ہے

جب تو ہے نہیں سنگ تو کیوں زندگی ہے
یہ بھی مٹ جائے اس کی ضرورت نہیں ہے

Rate it:
Views: 269
29 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets