Add Poetry

کچھ اور بات ھوتی

Poet: Unknown By: M.Z, karachi

تجھے دیکھتی ھیں آنکھیں تو یہ بولتی ھیں آنکھیں
تو جو کاش اشک ھوتی تو کچھ اور بات ھوتی

تجھے ھر خوشی میں اپنی میری آنکھ ڈھونڈتی ھے
یہ جو سب سے چھپ کے روتی تو کچھ اور بات ھوتی

تجھے سامنے بیٹھا تو یہ آنکھ نا جھپکی
تجھے تکتے تکتے سوتی تو کچھ اور بات ھوتی

تیرے گرتے آنسو کو جو میں ھاتھ سے مٹاتا
پھر تو روتے روتے ھنستی تو کچھ اور بات ھوتی

میری آنکھ جب بھی کھلتی تیری دید کو ترستی
بنا آنسو کے روتی تو کچھ اور بات ھوتی

میرے دل کی ھر یہ دھڑکن تجھے یاد اب بھی کرتی
تیرے نام سے دھڑکتی تو کچھ اور بات ھوتی

میرے بھتے آنسو نے تجھے ھر دعا میں مانگا
بس دعا قبول ھوتی تو کچھ اور بات ھوتی

تیرا یوں بچھڑ کے جانا میرے ھاتھ کو چھڑا کر
تو جو جاتے جاتے رکتی تو کچھ اور بات ھوتی

مجھے عشق نے رلایا تجھے عشق نے ھنسایا
کبھی تو بھی یوں تڑپتی تو کچھ اور بات ھوتی

تھی ضھیر کی تمنا کہ یہ سانس چلتے چلتے
تیرے بازؤں پہ رکتی تو کچھ اور بات ھوتی

Rate it:
Views: 583
11 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets