Add Poetry

کسی بے وفا سے

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

کسی بے وفا سے وفا کر لی جائے
چلو اک بار پھر خطا کر لی جائے

جسم دو جان اک کاش بن جائیں ہم
اٹھا کر ہاتھ یہ دعا کر لی جائے

تیری جب محبت زخم ہی زخم ہیں
درد سے درد کی دوا کر لی جائے

تجھے بھی کاش ہو احساسٍ محبت
بزم میں تیری اک صدا کر لی جائے

بچھڑ کر مجھے یوں لگے ہے تجھی سے
جنون میں زندگی فنا کر لی جائے

بنا دے نہ ساجد کو صحراؤں کا راہی
محبت اگر پھر اے خدا کر لی جائے

Rate it:
Views: 360
24 Nov, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets