Add Poetry

ڈیجیٹل شاعری - مَیسِج

Poet: ابنِ منیب By: ابن منیب, سویڈن

پِھر سے ٹیکسٹ آیا ہے
اُس نے پِھر بلایا ہے
مَیپ پر لکیروں سے
راستہ دِکھایا ہے
راستہ تو آساں ہے
اور وہ دِل و جاں ہے
پر مَیں جا نہیں سکتا
اُس کی ایک عادت ہے
پیار سے بُلاتا ہے
راستہ دِکھاتا ہے
ساتھ دو قدم چل کر
ساتھ بھی "نبھاتا" ہے
پِھر وہ چھوڑ جاتا ہے
دِل ہی توڑ جاتا ہے

Rate it:
Views: 432
24 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets