Add Poetry

ڈھونڈتے کیا ہو ان آنکھوں میں کہانی میری

Poet: اعتبار ساجد By: yasir, Lahore

ڈھونڈتے کیا ہو ان آنکھوں میں کہانی میری
خود میں گم رہنا تو عادت ہے پرانی میری

بھیڑ میں بھی تمہیں مل جاؤں گا آسانی سے
کھویا کھویا ہوا رہنا ہے نشانی میری

میں نے اک بار کہا تھا کہ بہت پیاسا ہوں
تب سے مشہور ہوئی تشنہ دہانی میری

یہی دیوار و در و بام تھے میرے ہم راز
انہی گلیوں میں بھٹکتی تھی جوانی میری

تو بھی اس شہر کا باسی ہے تو دل سے لگ جا
تجھ سے وابستہ ہے اک یاد پرانی میری

کربلا دشت محبت کو بنا رکھا ہے
کیا غزل گوئی ہے کیا مرثیہ خوانی میری

دھیمے لہجے کا سخنور ہوں نہ صہبا ہوں نہ جوش
میں کہاں اور کہاں شعلہ بیانی میری

Rate it:
Views: 823
22 Jun, 2021
Related Tags on Aitbar Sajid Poetry
Load More Tags
More Aitbar Sajid Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets