Add Poetry

چندا

Poet: قیس By: Qais, Islamabad

کیا کہوں تمہیں
چندا یا کوئی دور چمکتا ستارہ
خواہشوں کے دھارے میں بہہ کر
ہوش کا دامن چھوڑ کر
کبھی کبھی تمہیں اپنا کہہ دیتا ہوں
پھر سوچتا ہوں... کیا کہوں تمہیں
چندا یا کوئی دور چمکتا ستارہ

سوچتا ہوں ترے میرے درمیاں
رشتہ اک نازک سا.. جانے کیسا پل رہا ہے
دھڑکنوں کی آہٹ میں دھڑکن
سانسوں کے تسلسل میں احساس
مگر پھر سوچتا ہوں... کیا کہوں تمہیں
چندا یا کوئی دور چمکتا ستارہ

اپنی ہستی تو فنا کر چلا
ساری کشتیاں جلا کر چلا
پھر ان اجنبی راستوں پر
اس سفر بےمنزل مقصد
بس تمہارا قرب، بس تمہارا ساتھ
مگر اے زاد سفر یہ تو بتا... کیا کہوں تمہیں
چندا یا کوئی دور چمکتا ستارہ

میرے پیار کو میری ضد سمجھنے والے
میرا طریق زمانے سے الگ
میری طرز دنیا سے جدا
میرے دل کی بستیاں میرا سب کچھ
میرے خوابوں کی دنیا کل کائنات
ان بستیوں کا مرکز
اس کائنات کا محور... اک ناداں

چلو ختم کریں یہ بےمقصد باتیں
راہ زندگی میں تنہا جنوں ہی تونہیں
وجود خاک میں تنہا دل ہی تو نہیں
بس اک آخری سوال جنوں
بس اک آخری تمنا دل
ارے او ناداں یہ تو بتا... کیا کہوں تمہیں
چندا یا کوئی دور چمکتا ستارہ
(قیس)

Rate it:
Views: 514
06 Jun, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets