Add Poetry

پھول کلیوں میں باس اگ آئے

Poet: Syed Faheem By: Syed Faheem, Islamabad

پھول کلیوں میں باس اگ آئے
میرے سینے میں یاس اگ آئے

سینئہ سنگ پہ وہ پاوں رکھے
سنگِ مرمر پہ گھاس اگ آئے

ہائے دہقان کتنے پیاسے تھے
کھیتیوں میں گلاس اگ آئے

کیسے ڈھانپے گی پگلی اپنا تن
جب بدن پر کپاس اگ آئے

گھر میں پہلی بہو قدم رکھے
ہر دریچے سے ساس اگ آئے

نسلِ آدم کو دیکھ کر عریاں
مچھلیوں کے لباس اگ آئے

تپتے صحرامیں دیکھ کر بادل
مردہ تن میں بھی آس اگ آئے

وہ کسی شہر بھی چلی جائے
لوگ کچھ آس پاس اگ آئے

اک حسیں چہرہ سوگوار ہوا
کتنے شاعر اداس اگ آئے

سوچ کر کربلا کے سوکھے لب
دل میں دریا کے پیاس اگ آئے

وقت کی دھوپ کے سرکتے ہی
کتنے چہرہ شناس اگ آے

حسن جتنی بھی احتیاط کرے
عاشقوں کی کلاس اگ آئے

محفلوں میں کسی کے آتے ہی
بوڑھی ہڈیوں پہ ماس اگ آئے

مخملیں جسم کی حرارت سے
تن بدن میں بھڑاس اگ آئے

سرخ ہونٹوں کا سوچ کر سید
فکر میں بھی مٹھاس اگ آئے

Rate it:
Views: 426
02 Jan, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets