Add Poetry

پھر بھی ذات میں جیسے.. کچھ کمی سی رہتی ہے

Poet: By: Rania Ch, Lahore

سردیوں کے موسم میں
یاد کی زمینوں پر اتنی دھول اُڑتی ہے
آنکھ کے کنارے پر سارے خوشنما منظر
دھندلا سے جاتے ہیں
کچھ نظر نھیں آت
آس کے دریچوں سے نامرادیوں کی بیل
اس طرح لپٹتی ہے
جیسے صبح کا بھولا رات ڈوبنے تک بھی
اپنے گھر نھیں آت
سردیوں کے موسم میں
دور کی مسافت پر جانے والا کوئی بھی
لوٹ کر نھیں آت
خوب گنگنا بھی لو
کھل کے مسکرا بھی لو
چین پھر نھیں آت
سردیوں کے موسم میں
بےسبب ان آنکھوں میں
کچھ نمی سی رہتی ہے
زندگی مکمل ہو
پھر بھی ذات میں جیسے
کچھ کمی سی رہتی ہے

Rate it:
Views: 322
11 Jan, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets