Add Poetry

پانی پینے کی سنتیں

Poet: حضرت شاھین اقبال اثر صاحب By: Umma Muhammad, Kuala Lumpur Malayisa

آج سنت پانی پینے کی بیاں کرتے ہیں ہم
اسوۂ شاہِ دوعالم کو عیاں کرتے ہیں ہم

پانی پینا دوستو سنت ہے دائیں ہاتھ سے
کیونکہ پانی پیتا ہے شیطان بائیں ہاتھ سے

گر کھڑے ہوں بیٹھ جائیں پانی پینے کے لئے
پڑھ کے بسم اللہ اٹھائیں، پانی پینے کے لئے

پی چکیں پانی تو پھر الحمدللہ بھی پڑھیں
ٹوٹے برتن کے کناروں کی طرف سے مت پیٗں

تین سانسوں میں پیءں پانی یہ ہے ذوقِ حضورﷺ
سانس لیتے وقت برتن منہ سے رکھیں دور دور

منہ لگا کر یوں بڑے برتن سے پانی مت پیءں
اس میں خطرہ ہے اچانک سانپ بچھو گر پڑیں

پی چکیں پانی تو پڑھ لیں پانی پینے کی دعا
سنتِ سرکار کی ہو پیروی صبح و شام

Rate it:
Views: 629
08 Sep, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets