Add Poetry

وہ مرے دل کو عداوت سے جلا بیٹھے ہیں

Poet: Zeeshan Lashari By: Zeeshan Lashari, Kunri

وہ مرے دل کو عداوت سے جلا بیٹھے ہیں
خود مکیں جس کے تھے وہ گھر ہی گرا بیٹھے ہیں

آخرت میں بھی کہاں ان سے کریں گے شکوہ
ہم پہ جو ظلم ہوئے ہم تو بھلا بیٹھے ہیں

فائدہ اب ترے آنے کا بھلا کیا ہم کو
اب تو ہم جینے کی خواہش بھی مٹا بیٹھے ہیں

ہم پہ کیا خاک اثر وعظ کرے گا ناصح
جسم کیا روح کو بھی غم میں پلا بیٹھے ہیں

ان سے ملنے کا خسارہ بھی ذرا دیکھو تو
ایک ہی دل تھا ہمارا وہ گنوا بیٹھے ہیں

ہم نے تو خود پہ بھی کیا ظلم روا رکھے ہیں
سوزِ دل کو بھی تو اک ساز بنا بیٹھے ہیں

گر عیاں ایک بھی ہو حشر بپا ہو جائے
سینکڑوں زخم جو ہم دل میں چھپا بیٹھے ہیں

ہم نے معصوم سے چہرے سے لگایا دل تھا
کیا خبر تھی کہ ستم گر سے لگا بیٹھے ہیں

کون سی بات کا ہم شانؔ ادا شکر کریں
دو گھڑی پاس وہ بیٹھے تو کیا بیٹھے ہیں

Rate it:
Views: 474
15 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets