Add Poetry

وہ غور تو میں قابل غور تھا

Poet: نعمان انصاری By: Noman Ansari, Gujranwala

وہ غور تو میں قابلِ غور تھا
وہ اور تھی، میں اور تھا

مجھ سے بےخبر تھی وہ شاہ خرچ
میں مفلسی کا دُور تھا

وہ ہر آواز میں تھی گونجتی
میں گلی کا وقتی شُور تھا

وہ آسمانوں کا راز تھی
میں زمینی گوتاخور تھا

وہ علم سے آگے کا علم تھی
میں جہالت کی گور تھا

اُسے اپنے دل کی تلاش تھی
میں اپنی نظروں میں چُور تھا

Rate it:
Views: 310
18 Jun, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets