Add Poetry

وہ دن بھی جلد ہی آئے گا دیکھنا چشتی

Poet: ایم آر چشتی By: M R Chishti, MUZAFFARPUR

وہ دن بھی جلد ہی آئے گا دیکھنا چشتی
تجھے رلا کے میں ہو جاؤں گا جدا چشتی

نہ جانے کیوں اسے بھاتا نہیں مرا ہونا
نہیں ہے جس سے مرا کوئی واسطہ چشتی

وہ بات کیا ہے جو تم کو اداس رکھتی ہے
مجھے بتا ؤ میں ہمراز ہوں ترا چشتی

یہ میرا وعدہ ہے میں خود کو راکھ کر دوں گا
نہ مٹ سکے گا دلوں کا جو فاصلہ چشتی

کسی نے پوچھا کہ انسان کس کو کہتے ہیں
ترا ہی نام لیا میں نے بارہا چشتی

یہ بات اور کہ منکر ہیں اپنی ذات کے ہم
وہی جو تیرا خدا ہے وہی مرا چشتی


یہ میرا وعدہ ہے میں خود کو راکھ کر دوں گا
نہ مٹ سکے گا دلوں کا جو فاصلہ چشتی

وہ شخص تیرا نہیں تھا تو بھول جا اس کو
میں سر سے پاؤں تک تیرا ہوں بس ترا چشتی

میں یاد آؤں گا تجھ کو اداس راتوں میں
رکھے گا نام مرا پھر تو بے وفا چشتی

Rate it:
Views: 290
07 Oct, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets