Add Poetry

وہ جو بچھڑا تو پریشان خیالات رہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

حُسن والوں سے محبت کو بڑھا نے والے
خواب کی بات بھی آنکھوں سے سنا نے والے

زندگی اپنی یہ پھولوں کی کوئی سیج نہیں
کوئی نغمہ تو محبت کا ہی گانے والے

چاند کاٹے گا کہاں رات سہانی اپنی
چاند چہرے پہ اگر آج سہانے والے

مرے چہرے پہ غمَ دشت کی پر چھائی ہیں
مجھ کو اب پیار کا پیکر تو بنا نے والے

مجھ سے کیوں دور بسایا ہے زمانہ تو نے
دل کی مسجد میں کبھی بیٹھ ہی آنے والے

تیری تصویر خیالات میں رہتی ہے سدا
کوئی ایسی بے قراروں کو بھلا نے والے

موسمِ گل پہ بھی کیوں آج خزاں ہے بھاری
شام اتری تو کئی زخم دکھا نے والے

لوگ کرتے ہیں زمانے میں وفا کی باتیں
جیسے سب عشق کے ماروں کو ملا نے والے

ایسی تنہائی سے بہتر ہے فنا ہو جانا
غم کی اس دھوپ میں زلفوں کو گھٹا نے والے

وہ جو بچھڑا تو پریشان خیالات رہے
وشمہ اس درد کے عالم کو بتا نے والے

Rate it:
Views: 261
09 Feb, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets