Add Poetry

وشمہ میں کیا کروں ترے حزن و ملال سے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

وشمہ میں کیا کروں ترے حزن و ملال سے
رہتی ہے جنگ اپنے ہی ذہن و خیال سے

جب تیرا کرب میری نگاہوں میں بس گیا
اب واسطہ نہیں ہے کسی ماہ و سال سے

بیٹھی ہوئی ہوں کب سے قیامت کی منتظر
چہرے کا رنگ زرد ہوا ہے ملال سے

یوں دیکھتے ہی دیکھتے یہ عمر کٹ گئی
کتنی گزر گئی ہوں میں عجلت میں حال سے

اس دل میں تیرے پیار کی دنیا سمٹ گئی
خود کو سنبھال رکھا ہے میں نے کمال سے

اب زندگی یہ پیار کا نغمہ نہیں رہی
اب واسطہ نہیں ہے کسی سر کی تال سے

جو میری آنکھ کا کبھی تارا بنا رہا
اس کو چھپا لیا ہے وفاؤں کی شال سے

کٹ جائے کاش میری فقیری میں زندگی
دھرتی ہلا کے رکھ دوں گی وشمہ دھمال سے

Rate it:
Views: 239
16 Mar, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets