Add Poetry

وشمہ مجھے اس شخص ہی کے دل کی طلب ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

رشتوں سے شناسائی نہ محفل کی طلب ہے
ہاں جس میں محبت ہو اسی دل کی طلب ہے

مجھ کو نہ ڈبوئے گا مرا چاہنے والا
میں ایک سفینہ جسے ساحل کی طلب ہے

مجھ کو نہ سمر قند و بخارا کی ہوس کچھ
مجھ کو ترے رخسار کے اس تل کی طلب ہے

ہاں جس میں مرا چاہنے والا ہو مرے ساتھ
مجھ کو اسی مجلس، اسی محفل کی طلب ہے

جس شخص کے ہر سنگ کا بس میں ہی ہدف ہوں
وشمہ مجھے اس شخص ہی کے دل کی طلب ہے

Rate it:
Views: 294
27 Feb, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets