Add Poetry

وحشت کیسی----

Poet: Waqas Ahmad By: Waqas ahmad Baloch , Brisbane

وحشت کیسی ہےاس شہرسے
آتا ہے خوف اب تو گھر سے

ہم اتنی دور آ بسے ہیں
ممکن نہیں لوٹنا جدھر سے

شب بھر جلتی ہے آتشِ غم
اُڑتی ہے راکھ صبح ادھر سے

ہر گل بے رنگ ہوا چمن میں
ملتی ہے دھوپ ہر شجر سے

مرتے ہیں رات بھر شمع پر
اور ڈرتےہیں بہت سحرسے

دیکھےکوئی خواب کس طرح اب
بہتا ہو خون جب نظر سے

جب نہیں میرے سوا یہاں کوئی
حاصل کیا ہو پھر آہ و زر سے؟

کب تک میں سوچتا رہوں گا؟
گرتے ہیں بال اس فکر سے

Rate it:
Views: 344
11 Nov, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets