Add Poetry

نعت رسول معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Poet: Allama Khalid Roomi By: Kifayat Ullah, Rawalpindi

 افضل الانبیا ، ہادیء دوسرا ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر
آپ خیر الورٰی اور حبیب خدا ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

فخر جن و بشر، رشک ارض و سما ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر
حامی بیکساں، نور غار حرا ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

آپ کی ہر ادا دلنشیں، دلربا ، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر
آپ سا کب کوئی دہر میں دوسرا ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

آپ کا ہر قدم رحمتوں کا علم، آپ کی ذات سے عاصیوں کا بھرم
رحمت عالمیں ہے لقب آپ کا ، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

جشن معراج کی چھڑ گئی بات جب، کھل گیا اس گھڑی دفتر راز سب
ہو گیا روبرو آپ کے پھر خدا، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

ہیں نبی یوں جہاں میں ہزاروں مگر، سب کے سب ہیں خدا کی قسم معتبر
رتبہء مصطفٰی سب سے لیکن سوا، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

دہر میں آپ کی ذات نور خدا، آپ سا کوئی ہم نے نہ دیکھا ، سنا
آپ کے دم سے شمس و قمر میں ضیا، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

آپ کا وصف بخشش، کرم ، خلق ہے، معتبر آپ سے ہر قدم خلق ہے
دشمنوں کو بھی دی آپ نے ہے دعا، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

بہر سبطین اور فاطمہ و علی ، بہر غوث جلی، بہر ہند الولی
بہر مہر علی حا جتیں ہوں روا ، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

جب مدینے سے چل کے ہے آئی ہوا ، دل خوسشی سے مرا جھومنے ہے لگا
خود بخود لب پہ نغمہ یہ جاری ہوا، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

یا الٰہی ! پھلے ہر گھڑی یہ چمن ، مرحبا گلشن مصطفٰی کی پھبن
فیض جاری رہے ساقیء بطحٰی کا، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

کیا عجب شان معبود ہے سامنے، ہر گھڑی آج مسعود ہے سامنے
کہہ اٹھا پھر یہ رومی بھی ہے برملا، ہوں ہزاروں درود و سلام آپ پر

Rate it:
Views: 794
12 Jan, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets