Add Poetry

انتخاب تازہ کلام از قبلہ علامہ خالد رومی صاحب

Poet: Allama Khalid Roomi By: Kifayat Ullah, Rawalpindi

کب لطف سے خالی دیکھی ہے ہر رنگ میں عالی دیکھی ہے
شان اس کی نرالی دیکھی ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

ساز مضروبی کیا کہنا شان محبوبی کیا کہنا
اس کلمے کی خوبی کیا کہنا
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

دشمن سب اپنے پرائے ہیں ہم لو اس سے ہی لگائے ہیں
اللہ سے محمد لائے ہیں
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

اڑے وقت میں کام یہ آیا ہے ناؤ کو اسی نے بچایا ہے
ولیوں ، نبیوں نے بتایا ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

تاریکی میں نور فشاں کلمہ ایمان کی روح رواں کلمہ
رب کی رحمت کا نشاں کلمہ
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

رحمت کے پھول کھلائے ہیں بگڑے ہوئے اس نے بنائے ہیں
کتنے ہی کنارے لگائے ہیں
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

افلاک کی زینت کلمہ ہے ہر شے کی حقیقت کلمہ ہے
ایمان کی دولت کلمہ ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

تقدیر کی گھاتیں سچی ہیں دن سچے ہیں، راتیں سچی ہیں
اللہ کی باتیں سچی ہیں
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

دنیا کی چمک آنی جانی ہر چیز یہاں پر ہے فانی
چلو چھوڑو بھی یہ رام کہانی
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

ویراں راہوں میں بھٹکنا ہے یہ روکے سے کب رک سکنا ہے ؟
منہ سب نے موت کا تکنا ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

مالک کے غضب سے ڈرتے چلو کلیوں سے دامن بھرتے چلو
تعریف نبی کی کرتے چلو
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

سلطان دو عالم، ختم رسل امی لقب و استاد کل
ہر سو ہے تری رحمت کا غل
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

نور جمال ذات احد بھی احمد بھی تمھی ہو محمد بھی
دیتے ہو گوہر مقصد بھی
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

دو جگ اس در کا سوالی ہے سرکار کی شان نرالی ہے
کاندھے پر کملی کالی ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

اللہ کے نبی سے گزارش ہے مقبول انھی کی سفارش ہے
مطلوب کرم کی بارش ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

واقف ہو تمھی کاموں سے مرے دنیا کے سبھی دھندوں سے مرے
پردہ نہ اٹھے عیبوں سے مرے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

اعمال کو تولا جائے گا جب کچھ بھی نہ بولا جائے گا
تب بھید یہ کھولا جائے گا
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

دنیا ہے بھنور، یہ کنارا ہے کلمے کا ہمیں تو سہارا ہے
کلمہ ہمیں جان سے پیارا ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

اے مہر رسالت ، ماہ حرا ! مشکل ہے پڑی، سر پر ہے بلا
فریاد سنو یہ بہر خدا
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

آپ اپنے خدا کو منا لیجے دامان کرم میں چھپا لیجے
رسوائی سے اس کو بچا لیجے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

ہے کون تمھارے سوا اس کا ؟ رومی کی لیجے خبر، شاہا !
رومی ہے تمھارے در کا گدا
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

Rate it:
Views: 2475
13 Jan, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets